ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / امت شاہ نے وزارت داخلہ کا عہدہ سنبھالا

امت شاہ نے وزارت داخلہ کا عہدہ سنبھالا

Sun, 02 Jun 2019 11:27:46    S.O. News Service

نئی دہلی، 2/جون(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) بی جے پی صدر امت شاہ نے ہفتہ کو مرکزی وزیر داخلہ کے طور پرعہدہ سنبھالا۔ بی جے پی کے زیرقیادت این ڈی اے کی لوک سبھا انتخابات 2019 میں جیت کے بعد 30 مئی کو انہوں نے کابینہ وزیر کے طور پر حلف لیا تھا۔نارتھ بلاک میں مرکزی داخلہ سکریٹری راجیو گابا اور دیگر سینئر حکام نے امت شاہ کا خیر مقدم کیا۔اس سلسلے میں ایک افسر نے بتایا کہ وزارت سے منسلک تمام مسائل اور موضوعات کو سمجھنے کے لیے وزیر داخلہ حکام کے ساتھ ملاقات کر رہے ہیں۔


Share: